بولان، نوشکی: ٹریفک حادثات میں 15 افراد زخمی

200

نوشکی اور بولان میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان اور نوشکی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی میں گردی جنگل کے مقام پر کوئٹہ جانے والی بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے –

دریں اثناء مچھ بولان شاہراہ پر کوئے باش ہوٹل کے قریب ٹوڈی کار اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے-

مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر روزانہ ٹریفک حادثات پیش آنے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہے جن میں متعدد افراد موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔

ٹریفک حادثات کی وجوہات میں شاہراہوں کی خستہ حالی سمیت ڈرائیوروں کا ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرنا بھی شامل ہے جبکہ سماجی حلقوں کی جانب سے حکومتی اداروں پر تنقید کیا جاتا ہے کہ ادارے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے ناکام نظر آتے ہیں۔

اسی حوالے سے گذشتہ دنوں بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے چیرمین این ایچ اے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ملاقات کی تھی جس میں بلوچستان کے ہائی ویز پر بڑھتے ہوئے حادثات اور خصوصا سلطان چڑائی نوشکی کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این چالیس پر موجود سلطان چڑائی انتہائی خطر ناک ہے ۔

انھوں نے کہا22سال سے اس چڑھائی کاکام ٹینڈرہوا ہے مگر تاحال اس کی کٹائی نہیں کی گئی۔جسکی وجہ سے ہزاروں لوگ تکلیف میں ہے۔