بلوچستان انٹرنیشنل کانفرنس پیرس میں منعقد ہوگا

317

بلوچستان انٹرنیشنل کانفرنس  4 فروری 2019 کوفرانس کے شہر پیرس میں منعقد کیا جائے گا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچ وائس ایسو سی ایشن کے چیئرمین منیر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات کے بارے بیرونی دنیا کو آگاہی اور اعتماد میں لینے کے لئے کانفرنس کا انعقاد ایک اہم اور بنیادی جز ہے۔اس سلسلے میں بلوچ وائس ایسوسی ایشن  گذشتہ کئی سالوں سے عالمی  سطح پر بلوچ مسئلے پر لابنگ کرنے کے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا ہے۔

انیوں نے کہا کہ چار فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے کانفرنس کا موضوع سی پیک اور انسانی حقوق کی پامالیاں ہے اور  اس پروگرام میں عالمی دانشور،صحافی،سیاسی کارکن،انسانی حقوق کےلئے کام کرنے والے لوگ اور بین القوامی پالسیی ساز شخصیات  بھی حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا بلوچ  لاپتہ افراد کے کیمپ کو کانفرنس میں آن لائن اپنی آواز کو پہنچانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

منیر مینگل نے آکر میں کہا کہ اس بلوچ وائس ایسوسی ایشن  نے اس سے قبل بنکاک،بنگلہ دیش،جاپان،جنیوا اور بیلجیم میں بھی اسی طرز کے کانفرس منعقد کئے تھے اور بلوچ مسئلے کو عالمی سطی پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور مسقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔