منگچر میں ایک شخص قتل، وندر حادثے میں 4 جانبحق

155

بلوچستان کے علاقوں منگچر اور وندر میں پانچ افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے-

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر کسٹم کے قریب ٹرک اور ٹو ڈی کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔

موٹروے انتظامیہ کے مطابق حادثہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹوڈی کار کا ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔

جانبحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں پیش آنے والے ایک واقعے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوشکی کے رہائشی نعمت اللہ نامی شخص جانبحق جبکہ انکا ساتھی زخمی ہوگیا۔

جانبحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال قلات پہنچادیا گیا ہے تاہم زخمی ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نا ہوسکی ہے-