بلوچستان:فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد 2 افراد لاپتہ

128

بلوچستان مختلف علاقوں سے فورسز نے 2 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور تربت سے 2 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زعمران کے نوانو بازار سے فورسز کے اہلکاروں نے ایک نوجوان عبداللہ ولد غلام رسول کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

دریں اثناء تربت کے علاقے تجابان سے سیکورٹی فورسز نے جلال ولد جمعہ خان کو بھی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا-

علاقائی زرائع کے مطابق جلال ولد جمعہ کو اس سے قبل 27ستمبر 2016 کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا تھا جو 10اگست2018 کوتربت سے بازیاب ہوئے تھے-

تاہم آج پھر سیکورٹی فورسز نے جلال کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے-