نوشکی و مستونگ :مختلف واقعات میں 5 افراد زخمی

125

نوشکی اور مستونگ میں ہونے والے واقعات میں 5 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کیشنگی پٹی کے قریب گوری کراس پر جیپ اور موٹرسائیکل میں تصادم، جس کے نتیجے میں2 موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت الہی بخش اور شبیراحمد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کے پیروں کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں ، جنہیں طبی امداد دی جاری رہی ہے۔

دریں اثناءضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام پر دو گروہو میں تصادم چاقو کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے افراد میں سوالی احمد ،مٹھل خان اور محمد خان نامی اشخاص شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔