قلعہ سیف اللہ: فائرنگ سے لیویز رسالدار جانبحق

154

قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز رسالدار جانبحق، احتجاجاً شاہراہ بند

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز رسالدار محمد افضل اخترزئی جانبحق ہوگیا۔

 لیویز فورس اور ریسکیو ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثنا لیویز رسالدار کے قتل کے خلاف اخترزئی کے مقام پر ان کے لواحقین و عوام نے نیشنل ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیئے بند کردیا۔

شاہراہ کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔