کوئٹہ: ڈکیٹی کی واردات، پولیو سپر وائزر زخمی

229

کوئٹہ میں پولیو ٹیم ڈکیٹی کا شکار، مزاحمت پر سپر وائزر زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پولیو ٹیم ڈکیٹی کا شکار، واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیو سپروائزر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کیچی بیگ تھانہ کے حدود کلی چلتن میں ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کے سپر وائزر سے موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی، مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے سپر وائزر کو گولی ماردی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا۔