کیچ: مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

143

کیچ سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تجابان، سنگ آباد سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔

مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونیوالے شخص کی شناخت محراب ولد عباس سکنہ تجابان سنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص سنگ آباد سے گورکوپ کی جانب جارہا تھا کہ اسے مسلح افراد نے اغواء کیا، تاہم اغواء کئے جانے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے۔