خاران : انتخابی دفتر پر دستی بم کا حملہ

342

خاران مسلم لیگ ن کے اُمیدوار جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی انتخابی دفتر پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق این اے 268چاغی ، خاران ، نوشکی کے امیدوار جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے انتخابی آفس پر یکے بعد دو دستی بمو ں کا حملہ ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں گواش روڈپر مسلم لیگ ن کے امیدوار جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملہ، تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

الیکشن کمیشن کے جانب سے خاران کو بلوچستان کے احساس ترین اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کیچ کے علاقوں سرنکن اور میر آباد کے درمیانی علاقے میں بی این پی مینگل کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 47 حمل بلوچ سکنہ گوڈی کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا ۔ حملے میں نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی ۔ اسی طرح پی بی ۴۴ کے اُمیدوار اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما خیر جان بلوچ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے جھاؤ میں لال بازار کے مقام پر حملہ کیا تھا ۔

واضع رہے بلوچستان میں سرگرام تمام آزادی پسند مسلح تنظیموں نے عام انتخابات سے قبل اپنے ہونے والے حملوں کے حوالے سے الگ الگ بیانات بھی جاری کیے تھے اور عوام کو الیکشن کی سر گرمیوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کیے تھے ۔