بولان و ڈیرہ مراد جمالی حادثات میں 4 افراد جانبحق

171

بولان اور ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق بولان کے علاقے ڈھاڈر کے گاؤں غلام بولک میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں عیسیٰ خان ولد مشتاق خان کلوئی سکنہ رند علی جانبحق جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس تھانہ منجھو شوری کے حدود میں گوٹھ گل محمد جتک میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے دو افراد میر محمد جتک اور محمد اسماعیل جتک جانبحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

جبکہ ایک اور حادثے میں ڈیرہ مراد جمالی کے مغیری محلہ میں وارڈ 15 میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچی ساجدہ بی بی جانبحق ہوگئی۔