کراچی : ماں نے گھر کو آگ لگا دی، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

209

کراچی میں ذہنی طور پر معذور ماں نے گھر کو آگ لگا دی ۔

گھر میں آگ لگنے سے  تین بیٹے اور تین بیٹیاں جلھس کر جانبحق ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق کراچی کے  علاقے بلدیہ ٹاؤن کے ملنگ گوٹھ میں واقع ایک گھرمیں آگ لگنے سے ماں اور بچوں سمیت 8افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مرنےوالوں میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں، واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے تاہم ایک زخمی خاتون بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ آگ ماں نے خود لگائی، اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، ہم سب ایک کمرےمیں جبکہ ابو باہر سو رہے تھے، اسی وجہ سے بچ گئے۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ میں گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی جس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم اس وقت تک آگ کے باعث 4افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے تھے، جبکہ دیگر 4افراد نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔

آگ سے جھلسنے والے دیگر دو افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

متاثرہ گھر کے پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک بھاگ دوڑ کرتے پورے گھر میں آگ لگ چکی تھی۔

واقعے میں بچ جانے والے زخمی ساجد نے پولیس کو دیے جانے والے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس کی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہےاور جب کمرے میں آگ لگی تو وہ سویا ہوا تھا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق گھر میں آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے اور یہ آگ مرنے والے بچوں کی ماں گلزارہ بی بی نے لگائی تھی جس سے اس کے 6بچے بھی جھلس کر مرگئے۔

پولیس کو اپنے بیان میں گلزارہ بی بی کے بچ جانے والے بیٹے نے بتایا کہ گلزارہ بی بی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور دو سال سے اس علاج چل رہا تھا۔