معاہدہ کرو ورنہ قذافی کی طرح کا حشر ہو سکتا ہے، ٹرمپ کی کوریا صدر کو دھمکی

199

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کامیاب جوہری معاہدے کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کا حشر لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی طرح بھی ہو سکتا ہے۔

دو ہزار گیارہ  میں ایک انقلابی تحریک کے ذریعے قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے لیے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ٹرمپ کے مطابق وہ شمالی کوریا کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔