بولان : مارگٹ میں تین کوئلے کان بیٹھنے سے 23 مزدور پھنس گئے

179
File Photo

کوئٹہ کے نزدیک مارگٹ میں تین کوئلے کے کان بیٹھ جانے سے 23 مزدور اندر پھنس گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ  نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے قریبی علاقے مارگٹ میں کوئلے کے تین کان بیٹھنے سے 23 مزدور اندر پھنس گئے ہیں ۔

چیھپا زرائع کے مطابق 23 میں سے 13 مزدوروں کو نکال دیا گیا ہے، جنہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ مارگٹ و آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر کوئلے کے کان بیٹھ جانے سے وہاں کام کرنے والے مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔