بلوچستان : مختلف علاقوں میں موسم بدستور گرم

291

کوئٹہ سمیت  بلوچستان کے تمام علاقوں میں موسم بدستور گرم ہے، تربت میں درجہ حرارت 37 درجے تک پہنچ گیا۔

محمکہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ، قلات میں 16، دالبندین میں27، گوادرمیں31، جیونی میں30، لسبیلہ میں 32، نوکنڈی اورپنجگورمیں 29، پسنی میں 32، تربت میں 37 اور ژوب میں 27 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔