بلوچستان : تمپ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

225

بلوچستان کے علاقے تمپ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے پل آباد سے 23 فروری 2018 کو اغواء ہونے والا نوجوان سلیم ولد غلام قادر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ زرائع کے مطابق سیلم بلوچ کو اس بھائی ناصر بلوچ اور ایک اور نوجوان نصیر ولدعبدالمجید کے ہمراہ فورسز نے اغواء کیا تھا ۔

تاہم دو دیگر نوجوان تاحال فورسز کی تحویل میں ہیں ۔