کیچ: دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

161

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے گروک سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ ایک کی شناخت صدیق ولد ابرائیم کے نام سے ہوگئی ہے جو بشیر کالونی تربت کا رہائشی تھا۔ جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔