سبی :مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک اغواء

342

سبی میں نامعلوم مسلح افراد کا ایک گھر پر چھاپہ۔

چھاپے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ سبی کے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سبی کے علاقے بادرا میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دارو خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دارو خان کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق سرکاری خفیہ اداروں سے تھا۔

تاہم ابھی تک کسی بھی مسلح تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.