تربت:فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، ہلاکتوں کی اطلاع

265

تربت میں  فورسز کا سرچ آپریشن، مسلح افراد کے ساتھ جهڑپ ، ہلاکتوں کی اطلاع

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ تربت کے مطابق فورسز کی جانب سے  آپریشن میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں.

زرائع کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں فورسز کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کے دوران مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ملی ہے.

سرکاری سطح پر تعداد ظاہر کئے بغیر  جھڑپ میں  فورسز کے اہلکاروں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کو ہلاک کئے جانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے.

علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق  فورسز نے متعدد افراد کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے.