بولان: کرنٹ لگنے سے چار خواتین جانبحق چھ زخمی

139

 

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے بھاگ میں کرنٹ لگنے سے چار خواتین موقع پر جانبحق جبکہ چھ بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ خواتین ٹریکٹر ٹرالی میں سوار سفر کررہی تھیں، واقعہ ٹریکٹر ٹرالی کا ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مقامی سول ہسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔