بلوچستان:فورسز کا بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ

189

بلوچستان میں  فورسز کا بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے  کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دوران کاروائی بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

میڈیا زرائع  کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیخن وڈھ غازی نالہ میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا .

دھماکہ خیز مواد میں بارودی سرنگ، 4 عدد اینٹی پرسن مائنز، 12 عدد لاکٹ لانچر کے گولے شامل ہیں، جبکہ 12 عدد راکٹ لانچر فیوز، 2 عدد مارٹر فیوز، لائٹ مشین گن کی 1200 گولیاں، ڈیٹونیٹر تار 300 فٹ اور 500 کلوگرام بارودی مواد شامل ہے.