18 مارچ کو چیئرمین زاہد بلوچ کی عدم بازیابی حوالے سیمینار اور ریفرنسز اور ستائیس مارچ کو احتجاجی جلسہ کیا جائیگا۔ بی این ایم 

121

18 مارچ کو چیئرمین زاہد بلوچ کی عدم بازیابی حوالے سیمینار اور ریفرنسز اور ستائیس مارچ کو احتجاجی جلسہ کیا جائیگا۔ بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں احتجاجی جلسہ اور سیمینار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ 2014 کو پاکستانی فورسز نے بی ایس او آزاد کے چیئرمین زاہد بلوچ کو کوئٹہ سے اغوا کے بعد لاپتہ کیا جنہیں آج چار سال مکمل ہونے کو ہیں مگر ان کی کوئی خبر نہیں۔ اسی طرح مارچ کا مہینہ بلوچستان پر جبری قبضہ کا مہینہ ہے۔ 70 سال پہلے 27 مارچ کو پاکستانی فوج نے بلوچستان پر حملہ کرکے اسے اپنی ایک کالونی بنایا اور بلوچ قوم تب سے استحصال، نسل کشی اور غلامی کی زندگی بسر کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 18 مارچ کو زاہد بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان اور بیرونی ممالک میں سیمینار اور ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے۔ تمام زونوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس ضمن میں تیاری شروع کریں۔ ستائیس مارچ کو ایک احتجاجی جلسہ منعقد کی جائے گی جس میں بی این ایم سمیت دوسرے آزادی پسند تنظیموں کے قائدین خطاب کریں گے۔