تربت : زور دار دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا

483

تربت میں زور دار دھماکہ ۔

دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

دی بلوچستان پوسٹ تربت کے نمائندے کے مطابق  تربت شہر میں زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے سے  در و دیوار لرز گئے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ  جس کی شدت سے مکانات لرز گئے جبکہ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔
نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق دھماکے کے بعد آرمی، ایف سی سمیت خفیہ اداروں کے اہلکاروں میں سراسمیگی پھیل گئی۔

واضح رہے کہ  تربت میں گذ شتہ روز سے ایف سی کے زیر اہتمام مکران  میلہ  جاری ہے جس کی پر امن کامیابی کے لئے فورسز کے انتہائی سخت اقدام کے علاوہ دو درجن سے زیادہ نئی چوکیاں قائم کی گئی ہیں اس کے علاوہ کئی سڑکیں ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔