یمن: حوثیوں کا بیلسٹک میزائل داغنے کا منصوبہ ناکام

145

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغنے کے نئے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

زمینی ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے یمن کے مشرق میں الحدیدہ شہر کے جنگی ہوائی اڈے پر ایک لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا جس کے ذریعے باغی میزائل داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔ کارروائی میں ہوائی اڈے پر موجود کئی باغی عناصر ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ اتحادی طیاروں نے الجوف صوبے کے شمال میں خب و شعف کے محاذ پر باغیوں کے جتھوں اور لڑائی کے ساز و سامان کو بھی نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے                                                                                                                    

یمن: سعودی اتحاد کی بمباری: 26 حوثی شدت پسند ہلاک

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کار البیضاء صوبے کے شمال میں واقع گورنری ملاجم میں نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پے در پے نقصانات کے جواب میں حوثی ملیشیا نے البیضاء صوبے میں ہی ناعم گورنری کے کئی دیہات کو کیٹوشیا راکٹوں کا نشانہ بنایا۔

ادھر الضالع صوبے کے شمال میں عوامی مزاحمت کاروں نے گھات لگا کر پانچ باغیوں کو موت کی نیند سلا دیا اور چار کو قیدی بنا لیا۔ مارے جانے والوں میں “ابو عبدالملک” کی عرفیت کا حامل ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔