بی ایل اے نے تمپ عبدوئی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کر لی

442

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے تمپ میں پاکستانی فوج اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن تمپ کے علاقے عبدوئی میں پاکستانی فوجی اہلکاروں پر بلوچ سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا جسکے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عبدوئی ایک سرحدی علاقہ ہے اور یہاں سے گزرنے والے بلوچ سمگلر اور دیگر افراد پاکستانی فورسز کے سرحدی کیمپوں سے کسی بھی قسم کا تعاون نہ کریں تاکہ دشمن پر کئے گئے حملے کی زد میں آنے سے بچ سکیں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ہماری کارروائیاں آزاد بلوچ وطن کے حصول تک جاری رہیں گے۔