ایس آر اے نے حیدر آباد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

333

سندھو دیش روولیوشنری آرمی( ایس آراے ) نے قاسم آباد حید ر آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ایس آرے کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا ٹارگٹ دھماکے سے پندرہ منٹ قبل وہاں سے گزرنے والی رینجرز پر تھا لیکن اس سے پہلے ایک شخص نے وہاں رکھے ہوئے بارودی مواد کو اٹھانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا ۔
ترجمان نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں یہ جنگ ہماری قومی جنگ ہے ، جس کو ہم ہر حال میں اپنے منتطقی انجام ( آزاد سندھو دیشن) تک پہنچائیں گے اسلئے ہم سندھی عوام سے اپیل کرتے ہیں وہ ریاستی اداروں ، فوج ، ریجنرز، خفیہ اداروں و دیگر ریاستی تنصیبات سے دور رہیں جو ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ دشمن کے خلاف رکھے ہوئے کسی بھی مشکوک شہ کو ہاتھ سے گریز کیا جائے ۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری جنگ سندھ کی آزادی تک جاری رہے گا