آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر پی

341

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ  نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ اور ان کی بچی کے یوم شہات پر بی آر پی کی ہڑتال کو کامیاب بنانے پر عوام اور کاروباری حضرات کے مشکور ہیں ۔

تر جمان کا کہناتھا کہ قوم کے بانک گہار کی یوم شہادت پر پارٹی کارکنان کی جانب سے بلوچستان اور بیرون ملک قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااور لنگر تقسیم کی گئی  شہدا کے ایثال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

بی آر پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ کودن دھاڑے شہید کر کے پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں نے سوچا کہ نواب براہمدغ کو کمزور کرینگے مگر وہ ناکام رہے شہدا کا پاک لہو ہمارے لیئے باعث فکر ہیں اور ہمیں مزید پخگی اور وطن سے سچی محبت کا درس دیتی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ شہیدگودی نے قومی تحریک آزادی میں ہر قدم پر نواب براہمدغ کا ساتھ دیا اور ہر موڑ پر ان کی رہنمائی کی۔

ترجمان کا ہنا تھا کہ شہدائے بلوچستان کے ارمان آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک نواب براہمدغ بگٹی کی قیادت میں یہ جدوجہد جاری رہے گی۔