افغانستان میں استحکام کےبغیر پاکستان میں امن ناممکن ہے: محمود خان اچکزئی

172

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام سمیت بھارت سے دوستانہ تعلقات کے بغیر خطے میں بالخصوص پاکستان میں امن اور ترقی کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے علاوہ بھی دیگر ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کا راز خطے میں امن اور استحکم سے منسلک ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘دہشت گردی کو باہمی تعاون کے بغیر شکست نہیں دی جا سکتی جبکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو صرف پختون عوام سے منسوب کرنا گمراہ کن پروپگینڈا ہے’۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ معاشرے میں طاقتور طبقے کی جانب سے استحصال کے نتیجے میں عدم مساوات جنم لیتی ہے۔