بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے فورسز نے مزید دو بلوچوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا

350

اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح پاکستانی فورسز نے بلیدہ کے علاقے مہناز کا گھیراو کرکے گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں پر بھی تشدد کیا گیا۔

 

مزید اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران فورسز نے تشدد کرکے زبردستی دو بلوچوں کو اٹھا کر لے گئے، جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انکی شناخت قاسم ولد امید اور اسد ولد نذیر کے ناموں سے ہوئی ہے دونوں کا تعلق بلیدہ مہناز کے علاقے سے ہے۔

 

یاد رہے کہ آج کے دن پاکستانی فورسز پہلے سے ہی مستونگ و قلات کے بیچ کے نواحی علاقوں اور کولواہ میں آپریشن کررہے ہیں۔ اب تک درجنوں بلوچ آج ہی لاپتہ کردیئے گئے ہیں اور کئی گھر نذر آتش کیئے گئے۔