لائیو لنک:

بارسلونا میں شدت پسندوں کے حملے کم از کم 13 افراد ہلاک، ہلاکت کا واقعہ تب ہوا جب نامعلوم افراد نے لوگوں کے اوپر گاڑی چڑھا دی۔

یہ واقعہ بارسیلونا کے مشہور سیاحتی علاقے ‘لا ریمبلاس’ میں پیش آیا، لا ریمبلاس بارسیلونا شہر کے وسط میں واقع ہےجہاں سڑک کے اطراف مختلف اسٹال اور دکانوں کی قطاریں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کے ٹکرانے کے بعد نامعلوم مسلح افراد قریب کے ایک ریستوران میں گھس گئے ہیں اور حالات ابھی تک غیر یقینی ہیں۔

ہسپانوی نشریاتی ادارے RTVE کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ہسپانوی پولیس نے گرفتار مشتبہ شخص کی تصویر جاری کردی۔ گرفتار ہونے والا شخص ہسپانوی شہری ہے جس کا نام ‘ڈرس او کبیر’ ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اس شخص کے نام پر کرائے پر لی گئی تھی۔

ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔