پنجگور و بلیدہ سے تین افراد لاپتہ

226

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز  نے تین افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت پنجگور کے علاقے پروم ریش پیش سے پاکستانی فورسز نے بارہ سالہ بلال ولد قادر بخش کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جو پروم ریش پیش کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے دو افراد کو فورسز اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ گزشتہ روز بلیدہ کے علاقے گشکور ہنگولی بازار میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر رحیم بخش ولد خان محمد اور رحیم بخش ولد مراد بخش کو اغواء کرلیا جو ہنگولی کے رہائشی ہیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔