بھارت: بس میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک، 8 زخمی

156

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بس میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بھارتی اے این آئی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بس یاوتمال سے پونے جا رہی تھی، جس میں 32 افراد سوار تھے۔

بلڈھانہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایچ پی تمموڈ نے اے این آئی کو بتایا کہ حادثے میں 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بیان میں کہا کہ بلڈھانہ میں ہولناک بس حادثے پر گہرا دکھ ہوا، میرے دعائیں ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ 2 جنوری 2023 کو بھارت کی ریاست اوڈیسا کے ضلع بالاسور میں مسافر ریلوں کے حادثے میں 50 افراد ہلاک اور 300 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوڈیسا کے ضلع بالاسور میں مسافر ریل پٹڑی سے اتر گئی تھی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری ایچ کے ڈیویڈی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ریل کا تصادم ’بدترین حادثہ‘ ہے