مستونگ: ایف سی اہلکاروں کی پتھراؤ سے خاتون زخمی، عوام کا احتجاج

294

مستونگ سے آمد اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات لکپاس کے مقام پہ پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ایک پک اپ گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔

پھتر لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جس کے ردعمل پر عوام نے احتجاجاً کراچی کوئٹہ شاہراہ کو لکپاس کے مقام پر بند کرکے احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، روڈ کئی گھنٹوں تک بند رہا۔

مظاہرین نے کہاکہ لکپاس چیک پوسٹ پر فورسز اہلکاروں کا رویہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے۔ وہ مقامی لوگوں کے ساتھ ظالمانہ طریقے سے پیش آتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے بلوچستان تمام چیک پوسٹوں کو ختم کا اعلان کیا مگر ریاست کے اندر جو ریاستیں چیک پوسٹوں کی صورت میں قائم کئے گئے جس پر شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی، اسے کون ختم کریگا۔

شہریوں نے کہاکہ یہاں سے اسمنگلروں کی گاڑیاں منشیات اور اسلحہ کے ساتھ باحفاظت گزاری جاتی ہیں اور شہریوں کو گھنٹوں چیکنگ کے نام پر ذلیل کیا جاتا ہے