بلوچستان: مختلف واقعات میں بچی سمیت 7 افراد جانبحق

145
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور 7 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق منگچر کے علاقہ چائے مست زرد عبداللہ میں دو افراد لطف اللہ ولد محمد ایوب لانگو، ٹکری زادہ عبدالشکور ولد ٹکری عبدالستار لانگو اپنے ٹیوب ویل میں کام کر رہے تھے کہ کام کے دوران بجلی کی گرنٹ لگنے کی باعث دونوں موقعے پر جانبحق ہوگئے-

دوسرے واقعہ میں کیچ کے علا قے تربت میں 12سالہ بچی ٹیوب ویل میں گر کر جانبحق ہوگئی- ریسکیو حکام نے لاش نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے-

ادھر بلوچستان کے ضلع چاغی میں حسنی مارکیٹ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی مرد سعید اکبر ولد حیات محمد اور ایک خاتون گلنار بیگم ولد شبرات کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے-

چاغی ضلعی انتظامیہ نے پولیس کاروائی میں قاتلوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد دالبندین منتقل کردیا گیا-

بلوچستان کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صادق نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے-

دریں اثناء بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق کوہٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں-