قلات سے لاش برآمد، واشک میں ایک شخص قتل

382

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں ایک شخص قتل، ایک لاش برآمد کرلی گئی ہے-

تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے علاقے رخشان سرلوپ میں زمینی تنازعے میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شیرینزہ پتک کے رہائشی حبیب احمد ولد عبدالرشید گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا، زخمی کو ار ایچ سی ناگ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ بسیمہ کے مقام پر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب قلات کی تحصیل منگچر سے ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی ہے-

لیویز کے مطابق جمعہ کو قلات کی تحصیل منگچر کے علاقے چوٹانک سے ایک شخص کی لاش بر آمد کرلی مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا-

قلات برآمد لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے پولیس کی مزید کا روائی جاری ہے-