زیارت بلوچستان میں بلوچوں کے قتل کا واقعہ قابل مذمت ہے، الطاف حسین

671

تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے، بلوچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور تحقیقات کو عوام کے سامنے لایاجائے ۔ الطاف حسین

متحدہ قومی موؤمنٹ کے بانی الطاف حسین نے بلوچستان کے علاقے زیارت جعلی مقابلے و آپریشن میں نو افراد کے قتل کے واقعے کیشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری بیانات کے مطابق زیارت میں قتل کیے گئے بلوچوں کو انکاؤنٹر میں مارا گیا جبکہ مختلف بلوچتنظیموں کے مطابق مارے گئے نو افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے انکے گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھااور اب انہیں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔

الطاف حسین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زیارت میں بلوچوں کے قتل کے واقعے پر سپریم کورٹ کے ججوں کی نگرانیمیں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے، بلوچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور تحقیقات کوعوام کے سامنے لایا جائے۔