نیویارک ٹائمز اسکوائر: نئے سال کی آغاز پر فری بلوچستان کے بورڈ لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز

760

امریکی شہر نیویارک میں جاری فری بلوچستان مہم لاکھوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔

نیو یارک سے دی بلوچستان پوسٹ کے رپورٹ کے مطابق میر جاوید مینگل کی سربراہی میں قائم ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے لندن میں کامیاب فری بلوچستان مہم کے بعد امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ مہم نے گذشتہ رات اس وقت نیویارک میں لاکھوں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی جب ٹائمز اسکوائر پر سال نو کی شاندار آتش بازی کی گئی ۔

واضح رہے کہ ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے ٹائمز اسکوائر میں فری بلوچستان مہم کے انتخاب کو بلوچ عوام اور دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے ۔

گذشتہ رات جب ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تو امریکی حکام کے مطابق وہاں دس لاکھ سے زائد لوگ موجود تھے ۔

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے سربراہ میر جاوہد مینگل نے گذشتہ روز میڈیا کو جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہماری فری بلوچستان مہم کا مقصد دنیا کے مہذب اداروں کو بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق آگاہی دینا ہے ۔