بلوچستان کے ضلع خاران میں اتوار کی شب مسلح افراد نے پولیس تھانہ پر دستی بموں سے حملہ کیا –
زرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے شہر میں واقع پولیس تھانہ پر دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے –
حکام کی جانب سے جانی نقصانات کے بارے میں ابتک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر دی ہے –
خیال رہے کہ خاران میں اس پہلے بھی پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملے ہوتے آرہے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی ہیں – تاحال آج ہونے والے دھماکے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے