وی بی ایم پی کے احتجاج کو 4571 دن مکمل

196

کراچی پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4571 دن ہوگئے،اظہار یکجہتی کرنے والوں میں ملیر کراچی سے سیاسی و سماجی کارکنان سلیم بلوچ، یاسر بلوچ محمد، اشرف بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا بلوچستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کی آئے روز ماورائے عدالت اغواء اور لاپتہ رکھنے میں براہ راست ریاستی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا آج بھی تشدد زدہ مسخ لاشیں پھینکے کے واقعات سمیت انسانی حقوق کی دیگر بدترین پامالی ٘پر بلوچستان میں جاری ہے، لیکن پاکستان میڈیا کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ بلوچ مسئلہ کو کجا یہاں بلوچ بلوچ قوم یا بلوچستان نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی۔