پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیابی کے بعد جانبر نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق دو سال قبل فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے آغا امید شاہ کراچی میں دوران علاج انتقال کرگئے۔
مذکورہ شخص کو دو سال قبل فورسز نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے حراست میں لے لاپتہ کیا تھا اور ایک ماہ قبل شدید بیماری کی حالت میں رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو دوران حراست فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بناکر بیماری کی حالت میں گذشتہ ماہ چھوڑ دیا تھا اور اب وہ دوران علاج کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔