بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ نصیر آباد کے علاقے چھتر میں شاہپور کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گذشتہ رات ایک گھر میں گھس کر نبوجت نامی شخص کو ہلاک کیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈز سے تھا تاہم واقعہ کے محرکات نامعلوم نہیں ہوسکے۔
خیال رہے کہ یہ اپنے نوعیت کا بلوچستان میں چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ریاستی اداروں سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص پنجگور میں بھی اسی طرح گھر میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد ہلاک کیا تھا۔