دھماکہ ساحلی شہر گوادر کے علاقے تحصیل جیونی میں ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے پھٹنے دھماکہ ہوا ہے جو جیونی کے تحصیلدار گھر کے باہر کھڑی کی گئی تھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
ذرائع بتارہے ہیں دھماکہ میں قریب کھڑی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم اس سے حوالے سے انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔