افغانستان: مسجد میں دھماکہ، سو کے قریب افراد ہلاک و زخمی

634

افغانستان کے علاقے کندوز میں ایک خودکش حملے میں سو کے قریب افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ کندوز کے علاقے سعید آباد میں اس وقت ہوا جب مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ، غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکے میں اب تک 15 افراد کی ہلاکت اور 90 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کابل کے نمائندے نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں اب تک پچاس سے افراد مارے گئے جبکہ نوے سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نمائندے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے حوالے سے حتمی رائے نہیں رکھا جاسکتا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتا ہے۔