لالیگا: لیوانٹے اور رایو ویاکانو کا میچ 1-1 گول سے برابر

260

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں لیوانٹے اور رایو ویا کانو کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

لیوانٹے کی ٹیم پہلے ہاف میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رایو ویا کانو پر حاوی رہی۔ لیوانٹے کے راجر مارٹی نے 39 منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔

دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں رایو ویا کانو کے کھلاڑی سرجی گارڈیولا نے گول کر کے لیوانٹے کی برتری ختم کردی اور یوں میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

پوائنٹ ٹیبل میں رایو ویا کانو کی ٹیم 4 میچز کھیلنے کے بعد 3 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے جبکہ لیوانٹے 4 میچز کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 12ویں نمبر پر ہے۔