پاکستانی فوج کی دو چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

208

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ڈانڈار اور کنیچی میں دشمن فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں سرمچاروں نے گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ضلع آواران میں کولواہ کے علاقے کنیچی میں قائم فوجی چوکی کو سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے چوکی میں موجود اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پرحملے جاری رہیں گے۔