پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
فورسز نے نوجوان کو پسنی کے علاقے ببر شور وارڈ نمبر 1 سے گذشتہ شب حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جسکی شناخت داد بخش ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان پیشے کے لحاظ سے ٹیلر ماسٹر اور بلوچی زبان کے شاعر ہیں۔
خیال رہے بلوچستان میں لوگوں کا لاپتہ ہونے کا سلسلہ تاہنوز جاری ہے گذشتہ دنوں فورسز نے کیچ سے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔
دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وی بی ایم پی کا احتجاج ماما قدیر اور نصراللہ بلوچ کی سربراہی میں ایک دہائی سے جاری ہے۔