مند میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

233

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے  مند میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ کل شام آٹھ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ  کے علاقے مند رودانسر میں قائم فوجی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔