”فنِ مضمون نگاری“ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا – بی این ایم ترجمان

209

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے مضمون نگاری کے موضوع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بابل لطیف بلوچ کی زیرنگرانی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ اس میں دل جان بلوچ نے سہولت کار اور ڈاکٹر جلال بلوچ نے ٹیکنیکل ابزرور کا کردار ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ منعقدہ پروگرام کا آغاز ڈپٹی سیکرٹری جنرل بابل لطیف بلوچ نے پروگرام کی اہمیت و افادیت اور مقاصد پہ روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔ اس کے بعد دل جان بلوچ نے ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ میں پارٹی کے 17 ممبران نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہا۔ اس میں موضوع کی اہمیت و افادیت، اصول، طریقہ کار اور معاشرے میں لکھاریوں کے کردار سمیت تمام پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام چونکہ Participatory نوعیت کا تھا، لہذا پروگرام سہولت کار (دل جان بلوچ) نگران (استاد بابل لطیف بلوچ) اور ٹیکنیکل ابزرور (ڈاکٹر جلال بلوچ) سمیت پروگرام میں شامل شرکاء نے کھل کر اپنی آراء بیان کیں۔

پروگرام سہولت کار دل جان بلوچ نے اپنے تجربات، مشاہدات اور صلاحیتوں سے شرکاء کو مطمئن کیا۔ اس کے علاوہ استاد بابل لطیف بلوچ اور ڈاکٹر جلال بلوچ نے بھی اس دوران پروگرام کے تمام عنوانات پر اپنے مشاہدات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔ وقت و حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ایسے پروگراموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی عملی اقدامات اٹھائے گی کیونکہ Participatoryپروگراموں سے کارکنوں کا اعتماد بڑھتا ہے، جو ان کی صلاحیتیوں میں مزید نکھار کا باعث بنتے ہیں۔