بلوچستان: مشکے سے بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

340

بلوچستان کے شورش زدہ علاقے  مشکے سے بلوچ نوجوان پاکستانی  فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

 ریڈیو زرمبش کی رپورٹ کے مطابق پندرہ روز قبل پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے رونجان سے ایک بلوچ  نوجوان کو اس وقت حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا جب اس کو اس کے چاچا کے ہمراہ فوجی کیمپ بلایا تھا۔

 لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہنواز ولد بابو کے نام سے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہنواز کو پاکستانی فوج نے اس کے چاچا کے ہمراہ کیمپ بلایا تھا اور فوج نے چاچا کو واپس جانے کو کہا اور شاہنواز کو کیمپ میں قید کرلیا جس کے بعد وہ لواحقین کے لئے لاپتہ ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز آواران کے علاقے گیشکور سے پاکستانی فوج نے کوئٹہ میں زیر تعلیم طالب علم عابد کو اسی طرح حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اہلخانہ پہ دباؤ ڈال کر اسے گشیکور ایف سی کیمپ میں پیش ہونے کو کہا ، جس کے بعد عابد جان کے اہلخانہ نے اسے کوئٹہ سے لاکر گیشکور میں فورسز کے سامنے پیش کیا اور فوج نے والد کو واپس جانے کو کہا اور عابد کو کیمپ میں قید کرلیا۔