پاکستان کی معیشت 12 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان

173

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معیشت 12 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

معاشی ریٹنگ کے عالمی ادارے اسٹینڈرڈز اینڈ پوورز (ایس این پی) کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی ریٹنگ ’بی مائنس‘ برقرار رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ اور غیر ملکی ادائیگیاں پاکستانی معیشت کے لیے پریشان کُن ہیں، پاکستان کو مستقل معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی کی معاشی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 4 فیصد رہنے، تجارتی خسارہ جی ڈی پی کا 9 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ایس این پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آمدنی بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینا ہو گی۔