بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادنے ایک مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال کولواہ کو محاصرے میں رکھنے کی فوجی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بائیس اگست کے بعد سے فورسز نے آواران اور کیچ کے درمیانی علاقوں میں دو درجن کے قریب مڈل، ہائی اور پرائمری اسکولوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ علاقے کو محاصرے میں لیکر داخلی و خارجی راستوں اور مواصلات کے نظام پر مکمل پابندی لگائی جا چکی ہے۔ تعلیمی اداروں کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ان علاقوں کے سینکڑوں نوجوان اسکولوں سے باہر ہیں۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ممبر ملک ہونے کے باوجود اس کی فورسزعالمی اصولوں کو پاؤں تلے روند رہی ہے لیکن اس کے خلاف دنیا کے کسی بھی حصے سے آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے۔ کولواہ آپریشن کے دوران دو مہینوں میں کم از کم 7نوجوانوں کو فوج نے قتل کردیا ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ کولواہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سسٹم کی فراہمی پچھلے آٹھ مہینوں سے معطل ہے لیکن بائیس اگست کے بعد سے کولواہ میں موبائل سسٹم کو بھی فورسز نے بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے صحیح اطلاعات تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی صورت حال شدید سنگین ہے لیکن انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ اس جانب مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ نہتے بلوچوں پر ریاستی طاقت کا استعمال کھلی دہشت گردی اور عالمی اصولوں کے یکسر منافی ہے۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ2013کے بعد سے مکران اور جھالاوان کے سینکڑوں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں پر فورسز نے قبضہ جما رکھا ہے، بوائز انٹر کالج ہوشاب اور بوائز انٹر کالج مشکے سمیت ہائی اسکول ڈندار،مڈل اسکول ہور، مڈل اسکول گُشانگ، پرائمری اسکول سحر، پرائمری اسکول جت، شاپکول کے پرائمری اسکول، کنیچی پرائمری اسکول کے علاوہ مشکے، گچک، تمپ، دشت کے متعدد اسکولوں کی عمارتوں پر فوج کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی صوبائی اسمبلی کے نمائندے فوج کے سول نمائندے ہیں جو بلوچ عوام پر جبر اور طلباء کی مستقبل کے ساتھ کی جانے والی کھلواڑ میں برابر کے شریک ہیں۔
تازہ ترین
نوشکی میں بوزر گاڑیوں پر حملہ، اورناچ میں ناکہ بندی
بلوچستان کے ضلع نوشکی اور خضدار میں بوزر گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا اور مرکزی شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی...
بلوچستان میں ملازمین اور ڈاکٹر برادری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن آمریت پر مبنی...
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، جی ٹی اے آئینی بلوچستان کے...
کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ، دو افراد بازیاب
بلوچستان میں ایک اور شخص جبری لاپتہ جبکہ دو افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
تفصیلات...
دالبندین میں ایک شہری قتل، پنجگور میں جبری لاپتہ نوجوان کی مسخ شدہ لاش...
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں ایک شہری کے قتل اور ضلع پنجگور میں جبری گمشدگی کے بعد...
سبی ناکہ بندی، فورسز سے جھڑپیں، معدنیات لے جانی والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔بی...
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے سبی...
















































